بھارت میں قید 2 پاکستانی بچوں کو رہائی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ملک محمد اکمل) ضلع قصور کے تحصیل پتوکی سے تعلق رکھنے والے2 بچوں کو بھارت نے رہا کر کے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے ڈیڑھ سال قبل غلطی سے سرحد پار کرنے والے پتوکی کے رہائشی 2 بچوں کو بھارتی حکام نے اٹاری/ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کیا، عباد اور زاہد کا تعلق تھانہ سرائے مغل کی حدود گوپے راء سے ہے، انڈیا سے رہائی ملنے پر بچوں کے اہل خانہ خوشی سے نہال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور آبدوز لانچ کر دی گئی
نوجوانوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے رہا تو ہوگئے مگر ابھی گھر نہیں آئے فی الحال وہ پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی حراست میں ہیں، ہماری حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ دستاویزات کی جانچ پڑتال جلد ازجلد مکمل کرکے ہمارے بچوں کو ہم سے ملوایا جائے۔
یاد رہے کہ دونوں کی حوالگی کے لیے کئی ماہ تک پاکستان میں انکی دستاویزات مکمل ہوتی رہیں۔