امریکی صدر جوبائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا کے صدر جوبائیڈن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے لیے تیار ہوگئے۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ ممکنہ ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے لیے تیار ہوں، ٹرمپ سے مباحثہ کر کے خوشی ہوگی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے وہ تیار ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ بائیڈن اس کے لیے راضی ہیں۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مشیر نے صدر بائیڈن کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے
انہوں نے کہا ہے کہ ٹھیک ہے ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان مباحثے کا انتظام کرتے ہیں۔