مذاکرات صرف فوج سے کرینگے ، مسترد شدہ لوگوں کیساتھ نہیں ، شہر یار آفریدی

Apr 27, 2024 | 09:36:AM

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران شہر یار آفریدی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  یہ خود محتاج ہیں، ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول ہوتے ہیں، فارم 47 کے ذریعے ایوان میں آ گئے ہیں، عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے، یہ ہم سے کیا مذاکرات کریں گے؟،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، بدترین دھاندلی کے باوجود یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں، ان میں اخلاقی جرات ہے تو خود کہیں کہ ہمیں عوام نے ووٹ نہیں دیا، حکومت چھوڑ دیں۔

شہر یار آفریدی نے مزید کہا کہ فوج سے مذاکرات ہوں گے اور بہت جلد ہوں گے، ان لوگوں کو اسٹیبلشمنٹ نے سپورٹ کیا ہے، میرا لیڈر کوئی این آر او نہیں چاہتا، پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں