موسلادھار بارشوں کا تیسراسپیل، محکمہ موسمیات نے الرٹ کردیا

Apr 27, 2024 | 10:52:AM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نےصوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

لاہور، ملتان، راجن پور، سرگودھا اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارت سے شروع ہونے والے بارش کے نظام میں شدت آنے کی توقع ہے، جس سے آج  وسطی اور شمالی پنجاب میں بڑے پیمانے پر بارش کا امکان ہے ۔

سندھ کے اضلاع جیکب آباد اور شکارپور میں بھی بادل برسے ، اسی طرح بارشوں کا نیا سلسلہ ایک بار نیلم آزاد کشمیر میں داخل ہوگیا، صبح سے شروع ہونیوالی بارش نے موسم کو مزید سرد کر دیا ، شاہراہ نیلم چلہانہ تا شاردا ٹریفک کے لیے کھلی ہے جبکہ کیل شیخ بیلہ کے مقام پر آنے والی سلائیڈ کو صاف کرنے کا عمل کل سے جاری ہے ۔

ادھر بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ژالہ باری بھی ہوئی ، بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی ، نوشکی میں آسمانی بجلی گرنے سے تین خواتین زخمی ہوگئیں ۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے تیسرے سپیل کے دوران مجموعی طورپر 21 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے جبکہ زخمیوں میں 7 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

 خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ سے وقفے وقفے سے جاری ہے ، بارش کا یہ سلسلہ 29اپریل تک جاری رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ جبکہ سب سےزیادہ بارش مالم جبہ میں25 ملی میٹر ریکارڈہوئی،سوات،بونیر، دیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مختلف اضلاع میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے ، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اورپیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  آج اسلام آباد، پنجاب، شمالی مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حج آپریٹرز کی جعلی ویب سائٹس کا انکشاف، سعودی عرب نے الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات  نے شہر لاہور میں  بھی  آئندہ24گھنٹےمیں بارش کی پیشگوئی کی ہے ، شہر لاہور میں آج سے29اپریل تک وقفےوقفےسےبارش متوقع ہے،ہوامیں نمی کاتناسب69فیصدہ جبکہ ہوا26کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری تک جاسکتاہے، اسکے علاوہ شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح99ریکارڈ  کی گئی ،جس کے بعد لاہورآلودگی کےاعتبارسےدنیامیں10ویں نمبرپرآگیا۔
ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق  سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح154،کوٹ لکھپت میں آلودگی کی شرح99 اور  یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح95ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں