سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے صارفین کیلئے مجموعی میٹرنگ متعارف کرایا جائیگا

Apr 27, 2024 | 11:09:AM

(ویب ڈیسک) سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے صارفین کیلئے مجموعی میٹرنگ متعارف کرایا جائیگا۔

وزارت توانائی کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم سے محروم افراد ریونیو نقصان سے نمٹنے کیلئے فی یونٹ 3 روپے زیادہ ادا کر رہے ہیں۔ 

عہدیدار کے مطابق حکومت ان گھریلو اور تجارتی صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کے بجائے مجموعی میٹرنگ متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے جو بجلی کے یونٹوں کا تبادلہ ختم کرکے سولر سسٹم پر منتقل ہوگئے ہیں۔ 

عہدیدار نے کہا کہ اعلیٰ اور متوسط ​​طبقے نے اپنی چھتوں پر سولر سسٹم لگالیے ہیں لیکن اس عمل کی وجہ سے جو لوگ ابھی تک سولر سسٹم سے قاصر ہیں وہ ریونیو میں ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے لیے فی یونٹ 3 روپے زیادہ ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

مزیدخبریں