وزیراعظم سعودی عرب دورے پر روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہو گئے،جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ۔
وزیراعظم 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے ، وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوگی جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہوگا ۔
دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے ، ملاقات میں نئے اقتصادی پیکیج پر بھی گفتگو ہو گی۔
دورہ میں وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات کا بھی امکان ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر حکام بھی ہمراہ ہونگے۔