لیسکو میں اووربلنگ اورصارفین کو اربوں کاریلیف کمیٹیوں کی نذر ہونے لگا

Apr 27, 2024 | 13:10:PM

(شاہد سپرا)لیسکو میں اووربلنگ صارفین کو اربوں کے ریلیف کا معاملہ، کمیٹیوں کی نذر ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق  لیسکو چیف نے اووربلنگ میں ملوث افسران کو سکروٹنی کمیٹیوں کا ممبر مقرر کر دیا،سرکل کے ایس ایز، ڈپٹی کمرشل مینجر، ایکسینئز کو کمیٹیوں کا ممبر مقرر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  ایف آئی اے نے ایس ایز، ایکسیئنز کے خلاف انکوائری شروع کر رکھی ہے،ایس او پیز کے باوجود کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ کی بجائے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں،آپریشن ونگ کےمتعدد افسران نے کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ بناکر پری آڈٹ بھی کروا لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی؟

ذرئع کے مطابق  پری آڈٹ ہونے کے باوجود ریونیو آفیسرز نے ڈیٹا فیڈ کرنے سے انکار کر رکھا ہے جبکہ  کمیٹیوں کی تشکیل کی وجہ سے اووربلنگ پر صارفین کے بلوں میں کمی نہیں ہوسکےگی۔
اووربلنگ کیخلاف ہونیوالے کریک ڈاؤن میں لیسکو چیف شاہد حیدر رکاوٹ بننے لگے جبکہ  ڈائریکٹر کسٹمر سرور مغل، ڈائریکٹر کمرشل رائے مسعود بھی ریلیف میں رکاوٹ بننے لگے اور  ڈائریکٹر کمرشل کو سابق ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر کی مکمل حمایت حاصل   ہوئی۔ 

مزیدخبریں