وزیر اعلیٰ آئیں گے اپنی مرضی سے  مگر جائیں گے وفاق کی  مرضی سے: فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے

Apr 27, 2024 | 14:07:PM

(24نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر فتنہ فساد کی سیاست کر رہی ہے, آج پی ٹی آئی میں سے بہت سی آوازیں اٹھ رہی ہیں، پی ٹی آئی عہدوں کیلئے انتشار کا شکار ہو چکی ہے,انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورے پر پی ٹی آئی نے دھرنا دیا تھا۔ 

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم سیاست دان ہیں مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے بات کرنی چاہیے,شہریار آفریدی کل کافی عرصے بعد میڈیا پر نمودار ہوئے,انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں سے مذاکرات نہیں ہونگے,آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے صرف مذاکرات ہونگے,انکے بانی مسڈ کال کا انتظار کر رہے ہیں.

تحریک انصاف میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے,چینی وفد آ رہا تھا رو انکا دھرنا تھا پی ٹی آئی پاک چائنا تعلقات کو سبوتاژ کرنا چاہتے تھے,سنی اتحاد کونسل آفیشلی کل پارلیمنٹ میں آ گئی,دیکھنا ہوگا کہ چیئرمین شپ پی اے سی کی کس کے پاس جاتی ہے.

خیبرپختونخوا میں ایک غیر ذمہ دارانہ وزیر اعلیٰ پی ٹی آئی نے بٹھایا,کچھ فن پہلے طالبان کی طرف سے سوشل میڈیا پر جو بیان آیا ،وزیر اعلیٰ کے پی کے اور انکے بیان میں کوئی فرق نہیں تھا،ان لوگوں کے ساتھ کبھی مذاکرات نہیں ہونگے جو پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہے ہیں۔

 اگر وزیر اعلیٰ نے اسلام آباد آنے کی کوشش کی تو آئے گا اپنی مرضی سے مگر جائے گا وفاق کی مرضی سے،پی ٹی آئی نے صرف اپنی عیاشیوں میں وار آن ٹیرر کے پیسے خرچ کئے،10 سالوں میں جو ان کو این ایف سی کے پیسے مل رہے تھے وہ انہوں نے کہاں خرچ کئے؟،پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت جنہوں نے سندھ میں پیپلز یوتھ سے پابندی اٹھائی،ان کو بھی چاہیے کہ پابندی اٹھا لیں۔

مزیدخبریں