(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اپنا یہ غیر ذمے دارانہ بیان واپس لینا چاہیے۔
اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پر چڑھائی کی صورت میں گورنر راج کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ فی الوقت حکومتی جماعتوں میں گورنر راج کی کوئی سوچ نہیں ہے لیکن اسلام آباد پر چڑھائی ہوئی تو پھر حالات خراب ہی ہوں گے۔
مزید پڑھیں: شراب حرام ہے یا نہیں؟ مفتی عبدالقوی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اسلام آباد آئیں گے اپنی مرضی سے، مگر پھر ان کی واپسی وفاقی حکومت کی مرضی سے ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر چڑھائی کا بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے ، ماضی میں وہ ایک شہد کی بوتل پر ہائی وے پر دوڑ رہے تھے، لگتا ہے اس بار موٹر وے پر دوڑیں گے۔