(فہیم صدیقی)نیوکراچی میں دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے تھے ،شہری نے ایک ڈاکو پر پیٹرول ڈال کر آگ لگادی،موقع پر موجود دیگر افراد نے آگ بجھادی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس عوام کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو گئی اور لوگ اپنے جان و مال کے تحفظ کیلئے قانون ہاتھ میں لینے لگے، ایسا ہی ایک واقعہ نیوکراچی میں پیش آیا جہاں شہریوں نے ڈاکوﺅں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،بلال کالونی پولیس نے موقع پر پہنچ کر عوام سے بچایا ۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہناہے کہ دونوں ملزمان کو تھانے منتقل کردیا ہے،ملزمان کی شناخت عبداللہ اور شاہزیب کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان سے دو پستول اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے،ایس ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر سے گر کر زخمی واقعہ کیسے پیش آیا؟جانیے