(روزینہ علی)پنجاب سمیت ملک بھرمیں 3 روز تک مسلسل موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبر پختونخوا، بالائی ،وسطی پنجاب،اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے ،جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
آئندہ روز کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارشاور ژالہ باری متوقع ہے ، خیبرپختونخواکے علاقے چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، کرم، ڈی آئی خان، لکی مروت، بنوں، ٹانک، وزیرستان اور کرک میں آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقاما ت پرژالہ باری کا امکان ہے ، اس دوران بالائی اضلاع میں بعض مقامات موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
پنجاب کی بات کریں تو مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر اور لیہ میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، تا ہم شام/رات میں کوئٹہ، ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بعد از دوپہرتیز /گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے ،کشمیر،گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ، آج رات سے 29 اپریل کے دوران درمیانی سے تیزموسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال،مانسہرہ ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے اس دوران (آج رات سے29 اپریل) تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث انسانی جانوں، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، گاڑیوں سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پر ٹیکس ، عوام بغاوت کیلئے تیار