آئی پی پی کو مضبوط بنانے کا مشن ،علیم خان نے اہم تقرریوں کی منظوری دے دی

Apr 27, 2024 | 20:57:PM

( 24 نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی )کے صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے اہم تنظیمی تقرریوں کی منظوری دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رانا نذیر احمد خان استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر اور شعیب صدیقی سیکرٹری جنرل ہونگے، میاں خالد محمود کو استحکام پاکستان پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ہے ، پارٹی صدر عبدالعلیم خان نےہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  تنظیمی امور تیز  اور پارٹی کو مضبوط بنانے پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے ،  پنجاب کے  نئےپارٹی صدر تمام شعبوں کو متحرک کریں ،انہوں نے جلد تنظیمی امور طے کرنے کی بھی  ہدایت کی۔ 

نو منتخب عہدیداران  کی قیادت میں استحکام پاکستان پارٹی کو ضلعی اور تحصیل سطح پر فعال بنانے کی حکمت عملی بنائی جائے گی جبکہ  جنرل سیکرٹری پنجاب میں پارٹی کا سیکرٹیریٹ اور دیگر امور کی نگرانی کریں گے۔

یہ  بھی پڑھیں : وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

مزیدخبریں