حکومت پنجاب کا پتنگ بازی پر سزائیں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

Apr 27, 2024 | 21:09:PM

(قیصر کھوکھر)محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازی پر قوانین کو سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے ورکنگ بھی شروع کر دی ہے ۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے  پتنگ بازی پر سزا سخت کرنے پر عملدرآمدشروع کردیا گیا ہے، اس حوالے سے پتنگ بازی کا قانون قابل راضی نامہ سے ناقابل راضی نامہ بنایا جا رہا ہے،  پتنگ بنانے والے ،بیچنے والے اور اڑانے والے کے لئے الگ الگ سزا اور جرمانہ سخت کیا جا رہا ہے،محکمہ داخلہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ورکنگ شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹانک؛ ڈی آئی خان جاتے ہوئے سیشن جج اغوا

مزیدخبریں