افغانستان سے دہشتگردوں کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ ، جوان شہید، ایک دہشتگردہلاک

Aug 27, 2021 | 01:02:AM

(24 نیوز )افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے افغانستان سے لوئر دیر پر پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حوالدار گل امیر شہید ہو گئے جبکہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

مزیدخبریں