کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد90 ہوگئی

Aug 27, 2021 | 09:51:AM

  (مانیٹرنگ ڈیسک)کابل ایئرپورٹ کے قریب تین دھماکوں میں  بچوں اور امریکی فوجیوں سمیت 90 افراد ہلاک  ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں 13 امریکی بھی شامل ہیں،جبکہ 150 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق داعش نے کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے،ادھر امریکی صدر جوبائیڈن نے کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حملے کا داعش کو جواب دیا جائے گا۔

جواب کب اور کس وقت دینا ہے اس کا فیصلہ امریکا کرے گا۔ افغانستان میں اضافی فورسز کی ضرورت پڑی تو بھیجی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے جمعرات کو ہی اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ کے قریب جانے سے منع کیا تھا۔

مزیدخبریں