(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان عہدے دار نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز کابل ایئر پورٹ کے نزدیک ہونے والے 3 دھماکوں میں کم از کم 28 طالبان ہلاک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان عہدے دار نے بتایا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر ہونے والے دھماکوں میں ہمارے لوگ امریکیوں سے زیادہ ہلاک ہوئے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کی مقررہ تاریخ 31 اگست میں توسیع کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کابل ائیر پورٹ دھماکے۔۔تحقیقاتی کمیٹی قائم