پیر سےویکسینیٹڈ سٹاف والےسکول کھولنے کا فیصلہ

Aug 27, 2021 | 12:41:PM

(24نیوز)سندھ میں پیر سے اسکول کھلیں گے، روکنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیر سے 100 فیصد ویکسینیٹد اسٹاف والے اسکول کھل سکیں گے،اسکول میں تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن ضروری ہوگی ہفتے میں چھ دن اسکول کھلیں گے، تین دن ایک شفٹ جبکہ تین دن دوسری شفٹ کی کلاسز ہونگی۔

والدین کو سکول مالکان ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی دیں گے والدین کو آگاہی دی جائے گی کہ ویکسین لگوا کر ویکسینیشن کارڈ اسکول میں جمع کروائیں اسکول میں صورتحال کا جائزہ صرف محکمہ تعلیم کی کمیٹی ہی لے گی، نوٹیفیکیشن کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    کابل ایئر پورٹ دھماکے: 28 طالبان ہلاک

مزیدخبریں