دنیا کو افغانستان میں امن کیلئے طالبان حکومت کی مدد کرنی چاہیے،وزیر اعظم

Aug 27, 2021 | 12:53:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ  افغانستان میں طالبان کی حکومت کی مددکریں۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد جہاں روس اور چین کی جانب سے افغانستان میں طالبان کی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے وہیں پاکستانی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ عالمی سطح پر رد عمل کو دیکھنے کے بعد طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

اپنے  ایک بیان میں  وزیر اعظم پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ طالبان سب کو عام معافی دے چکے ہیں اور  انسانی حقوق کی پاسداری کا یقین دلا چکےہیں۔عمران خان  نے کہا ہے کہ  طالبان کے اعلان کے بعد اب یہ کہنے کا کیا مطلب ہے کہ وہ اپنے الفاظ پر قائم رہیں گے یا نہیں، جب قائم نہیں رہیں گے تب کی تب دیکھیں گے، ابھی تو دنیا کو افغانستان میں امن کے لیے ان کی مدد کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:    پیر سےویکسینیٹڈ سٹاف والےسکول کھولنے کا فیصلہ


 

مزیدخبریں