عمران خان مہنگائی کے جہنم کو جھوٹ سے جنت ثابت نہیں کر سکتے،مریم اورنگزیب

Aug 27, 2021 | 13:30:PM

(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  مہنگائی کے جہنم کو عمران صاحب اپنی جعلسازی اور جھوٹ سے جنت ثابت نہیں کرسکتے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کا مینڈیٹ جھوٹ، دعوےجھوٹ، کارکردگی جھوٹ، معاشی اعدادوشماربھی جھوٹ عمران صاحب پہلے حکمران ہیں جنہیں تاریخی معاشی تباہی، بے روزگاری ، غربت کے تین سال کو اتنے فخریہ انداز میں پیش کرتے دیکھا ہے ،تین سال میں مہنگائی کی شرح3 فیصد سے بڑھ کر 17 فیصد ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ 35 روپے کلو والا آٹا 100 روپے ، 52 روپے کلو چینی تین سال میں 120 روپے، بجلی کی فی یونٹ قیمت 11 روپے سے 22 روپے، گیس کی قیمت میں 146 فیصد اضافہ تین سال میں5.8 فیصدکی شرح ترقی منفی 0.4 فیصدپر آگئی ،تین سال میں روپے کی قدر میں 45 فیصد کمی کے باوجود 2018 کے مقابلے میں برآمدات میں صرف تین فیصد اضافہ ایک کروڑ نوکریاں نہ ملیں، 50 لاکھ لوگ بے روزگار دو کروڑ لوگ غربت کے جہنم میں چلے گئے۔

تین سال میں 16000 ارب کا قرض گردشی قرض 1500 ارب سے تین سال میں 3300 ارب 33 ارب ڈالر خسارہ پی ٹی آئی نے 3 سال میں 40 ارب ڈالر پر پہنچادیا کھاد کی قیمت دوگنا ہوگئی، 5 روپے 35 پیسے ٹیوب ویل کے لئے بجلی کی قیمت فی یونٹ 15 روپے کردی۔

یہ بھی پڑھیں:    حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

مزیدخبریں