بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Aug 27, 2021 | 14:38:PM
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مون سون ہوائیں آج شام یا رات شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات سے یکم ستمبر کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت اٹک، چکوال، جہلم ،گجرات ،منڈی بہائوالدین ،سیالکوٹ نارووال میں تیز ہوائوں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور ،اوکاڑہ ،ساہیوال ،فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی میں بھی تیز ہوائوں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، ہری پور مردان، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، چترال، کوہاٹ، وزیرستان، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوائوں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
29 اگست کی رات سے 31 اگست کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت دیر کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مظفرآباد،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،لاہور اور قصور میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
30 اگست کی شام یا رات سے یکم ستمبر کے دوران ٹانک، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، لیہ، ملتان، ساہیوال ،بہاولنگر، راجن پور، خانپور میں تیز ہوائوں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
کوہلو ،بارکھان ،لورالائی، ڑوب، موسی خیل، زیارت، کوئٹہ اور قلات میں بھی تیز ہوائوں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث حالیہ گرمی کی شدت اور حبس کی شدت میں کمی کا امکان جبکہ دوسری جانب آندھی کے باعث نقصان کا خدشہ بھی ہے۔
پیر کی رت اور منگل کو تیز بارش کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان نے ایک مرتبہ پھر محبت کا اظہار کردیا