قازقستان :فوجی اڈے پر خوفناک دھماکوں کی گونج، 4 اہلکار ہلاک، 60 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)قازقستان میں فوجی اڈے پر خوفناک دھماکے،4اہلکار ہلاک اور 60زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے انجینئرنگ کے شعبے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کے ذخیرے میں ہوا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان کے جنوبی علاقے میں واقع فوجی اڈہ 10 خوفناک دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ دھماکوں کے ساتھ ہی فوجی اڈے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور فضا میں دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے۔
BREAKING: Massive explosion rocks military warehouse near Taraz, Kazakhstan pic.twitter.com/n3KBIeTZ0k
— BNO News (@BNONews) August 26, 2021
قازقستان کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ دھماکوں کی وجہ کیا تھی تاہم دھماکے اس جگہ ہوئے جہاں انجینئرنگ شعبے میں کام آنے والا دھماکا خیز مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔ دھماکوں کے بعد آس پاس کا علاقہ خالی کرا لیا گیا جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 9 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
قازقستان کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی اڈے پر ہونے والے دھماکوں میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادیاں یوں بھی ہوتی ہیں، سادگی سے بنا جہیز ۔۔پاکستانی اداکار نے مثال قائم کر دی