افغانستان سے امریکا منتقل ہونیوالے ا فراد کو پاکستان لانے کا فیصلہ

Aug 27, 2021 | 17:09:PM
افغانستان سے امریکا منتقل ہونیوالے ا فراد کو پاکستان لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سیکیورٹی کے پیش نظراسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام ہوٹلز کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ نے سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے پاکستان لائے جانیوالے افراد کے لئے راولپنڈی میں 148 ہوٹل  سمیت 19 ہاسٹلز بھی مختص کردئیے گئے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں غیرملکی شہری ایک مہینے کے ٹرانزٹ ویزے پر پاکستان آئیں گے۔ ان میں سفارتکار صحافی اور دیگر افراد شامل ہیں۔
 ان افراد کی آمد کے باعث اسلام آباد کے تمام ہوٹلز میں اگلے 21 روز تک بکنگ بندکردی گئی، تمام ہوٹلز کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا ۔
راولپنڈی کے 148 ہوٹلز اور 19 کالجز اور یونیورسٹیوں کے بڑے ہاسٹلز کا کنٹرول بھی ضلعی انتظامیہ نے سنبھال لیا۔ ہوٹلز اور ہاسٹلز کے تمام کمرے افغانستان سے آنے والے مہاجرین کے لئے مختص ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نویں جماعت کے امتحانات سے متعلق ہائیکورٹ کا اہم حکم