اپنا گھر پروگرام کامیاب ہو گیا تو معیشت مستحکم ہوگی۔وزیراعظم 

Aug 27, 2021 | 18:13:PM
اپنا گھر پروگرام کامیاب ہو گیا تو معیشت مستحکم ہوگی۔وزیراعظم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ درآمد اور برآمد میں فاصلے کو اوورسیزپاکستانیوں سے ختم کر سکتے ہیں ،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ختم کرنے کیلئے روشن پاکستان سکیم فائدہ دے گی ،اپنا گھر پروگرام کامیاب ہو گیا تو معیشت کی گروتھ مستحکم ہوگی ۔
اسلام آباد میں روشن اپنا گھر پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں ،اوورسیز پاکستانیوں سے میرا گہراتعلق رہا ہے،بدقسمتی سے پاکستان کے وسائل کا بھرپور فائدہ فائدہ نہیں اٹھایا ،ہم نے بھی اوورسیز پاکستانیوں سےبھرپورفائدہ نہیں اٹھایا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت بنی تو اوورسیز پاکستانیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ،عالمی سطح پر ہر شعبے میں اعلیٰ سطح پر پاکستانی شہری موجود ہیں ،ایسا ماحول نہیں بنا سکے اوورسیز پاکستانی آکر خدمات انجام دیں ،ماحول بنا رہے ہیں تکنیکی سطح پر موجود پروفیشنل واپس آکر کام کریں ،ہم نے سوچا تھا اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں ۔
وزیراعظم کاکہناتھا کہ سرمایہ کاری میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ قبضہ گروپ بیٹھے ہوئے ہیں جو ایک بڑا مسئلہ ہے ،اوورسیز پاکستانیوں نے شکایت کی پلاٹ لیا اور اس پر قبضہ ہو گیا،پاکستان میں قبضہ گروپ کا ایک پورا مافیا بنا ہوا ہے ،قبضہ مافیا کیخلاف جہاد کررہے ہیں ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ درآمد اور برآمد میں فاصلے کو اوورسیزپاکستانیوں سے ختم کر سکتے ہیں ،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ختم کرنے کیلئے روشن پاکستان سکیم فائدہ دے گی ،اپنا گھر پروگرام کامیاب ہو گیا تو معیشت کی گروتھ مستحکم ہوگی ،ان کاکہناتھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو متوجہ کرنے کیلئے منصوبوں پر سوچنا ہوگا،ایسے اقدامات کرنے ہونگے اوورسیز پاکستانی پیسہ ملک میں لگائیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت افغان قیادت کے ذہنوں میں پاکستان کیخلاف زہر بھرتا رہا۔ترجمان پاک فوج