(ویب ڈیسک) بہت سے لوگوں کو جانوروں کے ساتھ تصویر کھینچوانے کا شوق ہوتا ہے ۔ ایک ایسی ہی شوقین ماڈل کو چیتے کے پنجرے میں داخل ہونا مہنگا پڑ گیا ۔اس نے جب تیز طرار جانور کے ساتھ کچھ تصاویر کلک کرانے کیلئے پوز دینا شروع ہی کیا تھا کہ پیچھے سے آکر چیتےنے اس کے گال اور کان کو چبا ڈالا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سال کی جرمن ماڈل جیسیکا لیڈولف جانوروں کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانے میں بہت مشہور ہیں، اور اس دفعہ انہوں نے ایک چیتے کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانے کا پروگرام بنایا، جیسکا جیسے ہی16 سال کے چیتے کے پنجرے میں داخل ہوئی ، اس نے فوٹوشوٹ کے دوران ہی جیسیکا پر حملہ کردیا ۔ وہ اس حملے میں کافی زخمی ہوگئی ہیں ۔تاہم خوش قسمتی سے جیسیکا کی جان بچ گئی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسیکا اپنی ٹیم کے ساتھ مشرقی جرمنی کے نیبرا سٹی میں شوٹ کررہی تھیں ۔ اس کا فوٹوشوٹ دنیا کے تیز طرار جانور چیتے کے ساتھ تھا ۔ 16 سال کے ٹروجا نام کے چیتے نے فوٹوشوٹ کے دوران ہی جیسیکا پر حملہ بول دیا ۔ تیندوے نے جیسیکا کے گال ، کان اور سر کو چبا ڈالا ۔ زخمی جیسیکا وہیں پر بیہوش ہوگئیں ۔ انہیں ایئرایمبولینس کے ذریعہ اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں ان کی کئی سرجری کی گئی ۔ جیسیکا کی جان تو بچ گئی ہے ، لیکن ان کے چہرے اور سر پر مستقل داغ ہوگئے ہیں ۔
رپورٹس کےمطابق جس علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ، وہاں چیتے پالنا غیر قانونی نہیں ہے ۔برجن لینڈ میں ہوئے اس حادثہ کے بعد بتایا گیا ہے کہ جس چیتے نے جیسیکا پر حملہ کیا ، وہ کبھی بھی اپنی باڑ سے باہر نہیں آتا ہے ۔ ایسے میں عام لوگوں کو اس سے خطرہ نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار کی نئی فلم کے خلاف بھا رتی کسان سڑکوں پر۔۔زبر دست احتجا ج