نیوزی لینڈکیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم کی تشکیل کیلئے مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیوزی لینڈکیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کی تشکیل کیلئے مشاورت کا آغاز کردیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اعلان کردہ ٹیم ہی انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں حصہ لےگی،ٹیم کی باؤلنگ لائن اپ میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں باؤلرز کو روٹیشن پالیسی کے تحت استعمال کیا جائے گا،سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے ٹاپ آرڈر کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا ہے،مڈل آرڈر کی مسلسل ناکامی پر سلیکشن کمیٹی کو تشویش ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ میں سابق کپتان محمد حفیظ کو بطور آل راؤنڈر استعمال کیا جائے گا، اعظم خان ، خوشدل شاہ ، آصف علی کے نام پاور ہٹر کے طور پرزیر غور ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ایشیائی وکٹوں کے باعث اضافی سپنر کے طور پر زاہد محمود کا نام بھی زیر غور ہے، چیف سلیکٹر آئندہ چند روز میں کپتان بابر اعظم سے مشاورت کریں گے،ہیڈ کوچ مصباح الحق سے آن لائن مشاورت کی جائے گی، آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حفیظ اور ملک کی پاکستان کرکٹ کو ضرورت، ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنا چاہئے: شاہد آفریدی