(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام نے حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کو مسترد کردیا، اب پاکستان کے عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے 3 سال کی کارکردگی کا جشن منایا ہم خان صاحب کے 3 سال کی کارکردگی عوام کے سامنے لے جا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے نوجوان روزگارکیلئے دربدر ہیں، خان صاحب نے روزگار نوجوانوں کو بھی بے روزگار کردیا ہے، جگہ جگہ پاکستان کی عوام کی پکار ہے ان نا اہل نالائق سے نجات چاہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام نے اس حکومت کو مسترد کیا ، اب پاکستان کی عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں ،پیپلزپارٹی ایک ایسی حکومت بنانا چاہتی ہیں جس میں عوام کو ریلیف ملے ۔
ان کاکہناتھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہورہا، سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کےلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل ضروری ہے، دہشت گردی کے واقعات پر چین کے تحفظات دور کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں کوئی نہیں رہے گا، امریکا جانے کیلئے لوگ آرہے ہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ 16 ہزار ملازمین جنہیں بے نظیر نے روزگار دیا ان سے روزگار چھینا گیا،عدالت سے اپیل پر ہمارے چیف جسٹس سے بھی روزگار چھیننے کی کوشش کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری طالبان کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔شرطیں نہ لگائے۔فضل الرحمان