( ویب ڈیسک)اپنے بولڈ اور بیباک انداز کی وجہ سے جانی جانے والی بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا نیہا دھوپیا کا آج یوم پیدائش ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور اپنے مداحوں سے وقت وقت پر انٹریکٹ ہوتی رہتی ہیں۔
بھارتی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق نیہا دھوپیا نے سب سے پہلے ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا۔ بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ نیہا دھوپیا نے سال 1999 میں آئے سیریل ’راجدھانی‘ میں کام کیا تھا۔نیہا دھوپیا نے اپنی لائف میں سپرماڈل، اداکارہ، ٹاک شو اور جج کے کردار نبھا چکی ہیں۔ نیہا دھوپیا 27,اگست 1980 کو بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں پیدا ہوئیں۔
41سالہ نیہا دھوپیا اب ایک سپر ماں کا کردار بھی نبھا رہی ہیں۔ نیہا کی ایک بیٹی ہے، جس کا نام مہر ہے، وہیں اداکارہ اپنے دوسرے بچے کی امید کر رہی ہیں۔فلم، ٹی وی کرنے کے بعد نیہا نے ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھنے کا منصوبہ بنایا۔ وہ آج کل ریئلٹی شو ’روڈیز‘ کا حصہ ہیں، اور لوگ انہیں اس شو میں کافی پسند بھی کرتے ہیں۔ نیہا نے ہندی، پنجابی ، ملیام اور جاپانی زبان کی فلموں میں کام کیا۔
بالی ووڈ میں کامیابی کے دوران ان کی ملاقات انگد بیدی سے ہوئی۔ کچھ وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد سال 2018 میں نیہا دھوپیا اور انگد نے شادی کی۔ نیہا دھوپیا فٹنس لور بھی ہیں، وہ گھنٹوں جم میں پسینہ بہانے کی جگہ یوگا کرنا پسند کرتی ہیں۔ نیہا دھوپیا کا ماننا ہے کہ یوگا کرنے سے نہ صرف انہیں فٹ رہنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اس سے ان کی کشیدگی بھی جاتی رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوق دا کوئی مل نئیں۔۔چیتے نے فوٹو شوٹ کے دوران جرمن ماڈل کا کیا حشر کیا۔۔؟