قیمتوں میں مسلسل اضافہ۔ مہنگائی کی شرح 12.67 فیصد تک پہنچ گئی

Aug 27, 2021 | 20:26:PM
 قیمتوں میں مسلسل اضافہ۔ مہنگائی کی شرح 12.67 فیصد تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ہوگیا، سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 12.67 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق 51 اشیاءمیں سے ایک ہفتے میں 22 کی قیمت میں اضافہ ہوا، 5 اشیاءکی قیمت میں کمی اور 24 اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 15 روپے 30 پیسے مہنگی ہوگئی، دال مسور کی قیمت میں 14 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 3 رویے 36 پیسے کا اضافہ ہوا۔
 لہسن کی فی کلو قیمت میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، دال ماش کی فی کلو قیمت 8 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 5 روپے تک مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق برانڈڈ ویجیٹبل گھی فی کلو 6 روپے تک مہنگا ہوا، آٹا کا 20 کلو تھیلا بھی 4 روپے تک مہنگا ہوا، چینی 14 پیسے، دال مونگ 62 پیسے اور دہی 76 پیسے مہنگا۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 13 پیسے کی کمی ہوئی، ایک پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 53 روپے 36 پیسے کی کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں۔بولڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کا آج برتھ ڈے۔۔ ان کا ماضی اور حال کیسا۔۔ جانئے