(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان کے حوالے سے لگائے گئے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے ،افغانستان میں اچانک تبدیل ہونیوالی صورتحال سب کیلئے حیران کن تھی ،پاکستان کیلئے پرامن اور مستحکم افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ہوا،جس میں دوطرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں،کابل دھماکوں میں بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان کے حوالے سے لگائے گئے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے ،افغانستان میں اچانک تبدیل ہونیوالی صورتحال سب کیلئے حیران کن تھی ،پاکستان کیلئے پرامن اور مستحکم افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانوں کی سکیورٹی اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ،پاکستان افغانستان میں اجتماعیت کے حامل، جامع سیاسی تصفیے کا حامی ہے ،عالمی برادری افغانستان کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دے اور معاونت کو یقینی بنائے ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کے3سال۔فحاشی عریانی کرپشن اور مہنگائی میں اضافہ ہوا۔سراج الحق