جعلی چیئرمین نیب نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے بہنوئی سے بھی بھتہ لیا۔سبحان اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری افسروں سے رقم ہتھیانے کے الزام میں ملزم عامر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران بتایا گیا کہ ملزم کے والد نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی اور اسپیشل ہوم سیکریٹری سے بھی بھتہ وصول کیا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ باپ بیٹے کے خلاف 31 اگست تک ریفرنس دائر کر دیا جائے گا، متاثرین کے بیانات قلم بند کر لئے گئے ہیں، دستاویزات جمع کی جا رہی ہیں۔عدالتِ عالیہ نے استفسار کیا کہ اتنی مدت سے کیا کر رہے تھے؟ نوجوان ملزم کی گرفتاری کا کیا جواز ہے؟ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار نہ کر سکے تو نیب نے ملزم کے بیٹے عامر کو گرفتار کر لیا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عامر کے والد نے چیئرمین نیب بن کر وزیرِ اعلیٰ سندھ کے بہنوئی ڈی جی مائن اینڈ منرل امداد علی شاہ اور اسپیشل سیکریٹری ہوم عامر خورشید سے الگ الگ بھتہ وصول کیا۔
انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم نے شکیل مہر، حضور بخش سے بھی ڈھائی کروڑ روپے وصول کئے، ملزم کو رقم ادا کرنے والوں میں وائس چانسلر این ای ڈی سروش حشمت لودھی بھی شامل ہیں۔وکیل درخواست گزار حسان صابر ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلیل دی کہ باپ کے جرم کی سزا بیٹے کو نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عامر کو ضمانت پر رہا کیا جائے، یہ معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔عدالتِ عالیہ نے نیب کو عامر کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کےلئے 3 ستمبر تک سماعت ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں۔ ”ڈینیئل ویبر سے شادی کیوں کی؟ “سنی لیون نے اہم انکشاف کر دیا