’’میں پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگانے والا‘‘بھارتی مسلمان تانگہ بان کا صاف جواب۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔ یہ جنونی مسلمانوں کو پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور کرتے ہیں ۔ ایسے ایک واقعے کی ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے مسلمان پاکستان سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔ اس کی واضح مثال ترکی اردو کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں دیکھ سکتےہیں۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کٹر ہندو انتہاپسند موٹرسائیکل سوار ایک مسلمان تانگہ بان کو مجبور کررہا ہے کہ وہ پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگائے۔ لیکن وہ تانگہ بان جس نے اپنے تانگے پر پاکستان کا جھنڈا بنایا ہو ا تھا اس نے اور اسکے ایک ساتھی نے ہندو انتہا پسند کو جواب دینے سے صاف انکار کردیا۔ اور وہ پاکستان زندہ باد کہتے ہوئے چلے گئے اور وہ ہندو انتہا پسند دیکھتے رہ گیا۔
واضح رہے کہ جب سے بی جے پی کی حکومت اقتدار میں آئی پورے بھارت میں ایسے واقعات اکثر و بیشتر ہوتے رہتے ہیں اور ہندو انتہاپسندوں نے متعدد بار مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
بھارتی مسلمانوں کا پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانےسےانکار
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) August 27, 2021
لکھنؤ کےمسلم تانگہ ڈرائیور پر الزام لگایاگیا کہ انھوں نےتانگے پر پاکستان کا جھنڈا پینٹ کیا ہوا ہے۔ یہ صرف سبز رنگ تھا، پاکستان کا جھنڈا نہیں۔ اس موقع پر انھیں پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے کا کہاگیا مگر انھوں نےانکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹی بند خاتون کیساتھ رنگ رلیاں۔۔سپاہی نے الٹا چھاپہ مار بیوی سے کیا بھیانک سلوک کیا۔۔؟