( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے۔ یہ جنونی مسلمانوں کو پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور کرتے ہیں ۔ ایسے ایک واقعے کی ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے مسلمان پاکستان سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔ اس کی واضح مثال ترکی اردو کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں دیکھ سکتےہیں۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کٹر ہندو انتہاپسند موٹرسائیکل سوار ایک مسلمان تانگہ بان کو مجبور کررہا ہے کہ وہ پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگائے۔ لیکن وہ تانگہ بان جس نے اپنے تانگے پر پاکستان کا جھنڈا بنایا ہو ا تھا اس نے اور اسکے ایک ساتھی نے ہندو انتہا پسند کو جواب دینے سے صاف انکار کردیا۔ اور وہ پاکستان زندہ باد کہتے ہوئے چلے گئے اور وہ ہندو انتہا پسند دیکھتے رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹی بند خاتون کیساتھ رنگ رلیاں۔۔سپاہی نے الٹا چھاپہ مار بیوی سے کیا بھیانک سلوک کیا۔۔؟