کابل ائیرپورٹ پر مزید حملوں کا خطرہ ۔آسٹریلیا نے انخلا کا آپریشن روک دیا

Aug 27, 2021 | 22:14:PM

 (24نیوز)آسٹریلیا نے کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں کے بعد انخلا کا جاری آپریشن روک دیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن نے جمعہ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر حملے سے چند گھنٹے قبل ہی آسٹریلوی فوج کے اہلکار وہاں سے انخلا کر چکے تھے اور موجودہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر افغانستان سے شہریوں کے انخلا کا عمل مزید جاری نہیں رکھا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے کابل سے اب تک 4100 افراد کو نکالا ہے جن میں آسٹریلوی شہریوں سمیت افغان باشندے بھی شامل ہیں جب کہ مزید 800 افراد آسٹریلیاں پہنچ رہے ہیں۔آسٹریلیا کے وزیرِ خارجہ میرس پین نے آسٹریلوی شہریوں اور ان افراد پر زور دیاجن کے پاس آسٹریلیا کا ویزہ ہے کہ وہ کابل ایئرپورٹ سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔’’میں پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگانے والا‘‘بھارتی مسلمان تانگہ بان کا صاف جواب۔۔ویڈیو وائرل

مزیدخبریں