(24نیوز)افغان طالبان نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں کے باوجود امریکی فوجیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں طالبان نے کہا کہ کابل دھماکوں میں انہوں نے امریکی فوجیوں سے زائد اپنے بندے گنوائے۔ امریکا کو اپنے انخلا مکمل کرنے کے لئے 31 اگست کی آخری تاریخ بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔اس نقصان کے باوجود وہ امریکی افواج کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں کریں گے۔
طالبان نے مزید کہا کہ افغانستان کے تمام ایئر پورٹس پر واچ ٹاور قائم کئے جائیں گے۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ کابل ایئرپورٹ بم دھماکوں میں طالبان کے کم از کم 28 ارکان جاں بحق ہوئے۔کابل ایئرپورٹ پر جمعرات کو کو ہونے والے دھماکے میں 13 امریکی فوجی سمیت 90 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ماہرہ خان نے ایک مرتبہ پھر محبت کا اظہار کردیا
دھماکے اپنی جگہ۔امریکی انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ طالبان
Aug 27, 2021 | 22:29:PM