طالبان کابل میں داعش کے نیٹ ورک کی تحقیقات کریں۔نیٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیٹو)نیٹو کے سفارت کار نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان کے رہنماﺅں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کابل میں داعش کے نیٹ ورک کی تحقیقات کریں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مطالبہ نیٹو کے سفارت کار کی جانب سے گزشتہ روز دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر کئے گئے 3 دھماکوں کے بعد سامنے آیا ۔
نیٹو سفارت کار کا یہ بھی کہنا تھاکہ طالبان نے گزشتہ ہفتوں میں جیلوں میں قید ہزاروں قیدیوں کو رہا کیا ہے، سکیورٹی اب طالبان کی ذمے داری ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہوئے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو چکی ہے، جبکہ واقعے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ماہرہ خان نے ایک مرتبہ پھر محبت کا اظہار کردیا