(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کو ضلعے کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 12 لاکھ آبادی کی تحصیل کو ڈیرہ غازی ڈویژن کا ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ ہو گیا۔ایم پی اے اشرف خان رند کی خصوصی کاوش پر سی ایم سیکرٹریٹ نے کوٹ ادو تحصیل کو ضلع بنانے کا لیٹر جاری کر دیا۔سینئر ممبر ریونیو بورڈ نے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے ضلع کا حدود اربعہ تعین کرنے کا حکم دے دیا۔
ضرور پڑھیں :سیلاب متاثرین کیلئے وزیر اعظم کی خوشخبری
ضلع میں تحصیل، ہیلتھ، پٹوار سرکل، پولیس اسٹیشن کا تعین کر کے تین دن میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔