(24نیوز)جان لیوا وائرس کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 290 نئےکیسز بھی سامنے آ گئے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 16 ہزار570 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 290 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 1.75 فیصدرہی جبکہ 123 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔