(24نیوز)ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ہے,پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار ، لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان، دیر،سوات، مالاکنڈ،چترال اور پاراچنار میں مزید بارش ہو سکتی ہے،چترال ،دیر،سوات ،کوہستان ،چارسدہ اور مردان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے،بلوچستان میں بارکھان، ژوب ، زیارت، پشین، موسی خیل، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ اورقلعہ عبداللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے، اس کے علاوہ سندھ میں سکھر،لاڑکانہ اورجیکب آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے جبکہ اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قلعہ سیف اللہ ،کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، پشین، لورالائی ، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، ژوب،شیرانی اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، موسلادھار بارش کے باعث سیالکوٹ،نارووال اورگوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں، موسلا دھار بارش کے باعث ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں،سفر کے دوران محتاط رہیں۔