دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ، فلڈ کنٹرول روم نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دریائے سندھ میں آج اور کل بڑے سیلابی ریلوں کی آمد متوقع ہے۔
فلڈ کنٹرول روم نے بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے باعث سیلاب کا خطرہ ہے۔ ، آج اور کل بڑے سیلابی ریلوں کی آمد متوقع ہے نشیبی علاقوں کو الرٹ جاری کردیا۔ قریب آبادی کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجانے کی ہدایت دے دی گئی اور پاک فوج اور ریسکیو ٹیمیوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔
Provincial Disaster Management Authority Punjab has alerted all the relevant departments in the wake of possible threat of #flood in river Sindh during the next 48 hours. https://t.co/JWwiT796Iq
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) August 27, 2022
واضح رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں کے مختلف علاقے سیلاب کی زد میں ہیں۔ اب تک 900 سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔