دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ، فلڈ کنٹرول روم نے خبردار کردیا

Aug 27, 2022 | 11:32:AM

(ویب ڈیسک)دریائے سندھ میں آج اور کل بڑے سیلابی ریلوں کی آمد متوقع ہے۔
فلڈ کنٹرول روم نے بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا  ہےکہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے باعث سیلاب کا خطرہ ہے۔ ، آج اور کل بڑے سیلابی ریلوں کی آمد متوقع ہے نشیبی علاقوں کو الرٹ جاری کردیا۔ قریب آبادی کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجانے کی ہدایت دے دی گئی اور پاک فوج اور ریسکیو ٹیمیوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں کے مختلف علاقے سیلاب کی زد میں ہیں۔ اب تک 900 سے زائد اموات ہو چکی ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں