ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہونے لگا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹس ان کے گھر پہنچا دیا ۔
پروگرام ’’سلیم بخاری شو ‘‘کے میزبان سلیم بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہاکس عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے سے نہیں روک سکے،عمران خان نے عدالتوں میں پیش ہوکر اچھا فیصلہ کیا ہے،اگر یہ ہوتا فاشسٹ اپروچ ہوتی ۔عمران خان کے ورانٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں تو ان کو ایف آئی اے میں پیش ہونا پڑے گا ۔
ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی کیخلاف گھیرا تنگ :عمران خان کی نااہلی ہوئی تو کیا ہوگا؟
عمران خان کے سامنے دو ہی راستے ہیں ایک تو یہ ہے کہ وہ عدالتوں میں پیش ہوں ،مقدمات کا سامنا کریں ،اس سے ان کو فائدہ ملے گا ۔قانون کا احترام بڑھے گا ،دوسری طرف پی ڈی ایم نے قانون کا احترام کرتے ہوئے پیشیاں بھگتی ہیں ۔دوسرا راستہ یہ ہے کہ وہ مقدمات کا سامنا نہ کریں اور اپنا سیاسی نقصان کربیٹھیں ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی بری طرح عمران خان کی خواہشات اور پی ٹی آئی کے ہاتھوں استعمال ہورہے ہیں ۔حکومت حمزہ شہباز کی نہیں رہی تو ان کی بھی نہیں رہے گی ،یہ آئین کے خلاف مت جائیں ۔مجھے خدشہ ہے کہ پنجاب میں ایک اور نئی گیم شروع ہونے والی ہے۔