وٹس ایپ لنک پر کلک کرنا خاتون کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وٹس ایپ استعمال کرنے والے ہو جائیں خبردار، بھارت کی ریٹائرڈ ٹیچر وٹس ایپ لنک پر کلک کرنے سے 21 لاکھ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھی،خاتون ٹیچر کو ایک نامعلوم نمبر سے واٹس ایپ میسج موصول ہوا جس کے بعد وہ سائبر فراڈ کا شکار ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع انامایہ میں رہنے والی ریٹائرڈ ٹیچر ورالکشمی نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ دنوں میں انہیں واٹس ایپ پر ایک میسج موصول ہوا جس کے ساتھ ایک لنک بھی منسلک تھا، انہوں نے اس لنک پر کلک کیا جس کے بعد ان کے بینک اکاؤنٹس سے مختلف ٹرانزیکشنز ہونا شروع ہو گئیں، خاتون کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد نے سائبر فراڈ کے ذریعے ان کے بینک اکاؤنٹ سے 20، 40 اور 80 ہزار روپے کی کئی ٹرانزیکشنز کرتے ہوئے مجموعی طور پر ان کے بینک اکاؤنٹ سے بھارتی 21 لاکھ روپے نکال لئے ،خاتون کی جانب سے سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی