اسٹیٹ بینک کا سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )اسٹیٹ بینک نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو اضافی قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بار سیلاب متاثرہ کسانوں کو اضافی قرضے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت کسانوں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں 381 ارب روپے کے اضافی قرضے دیے جائیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ سال 1800 ارب روپے کے زرعی قرضوں کا ہدف مقرر کیا گیاہے، جس میں گندم کی فصل کیلئے 140 ارب، ٹریکٹر فنانسنگ کیلئے 45 ارب کے قرضے دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:لائیو تقریر پر پابندی ،عمران خان کو بڑی خوشخبری مل گئی
جب کہ ہارویسٹرز سمیت فارم مشینری کیلئے 20 ارب روپے فراہمی کا ہدف مقرر ہے، غذائی تحفظ کیلئے قرضے کی علامتی حد 60 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کردی گئی ہے، کاشتکار بہتر فصلوں کیلئے معیاری خام مال استعمال کر سکیں گے۔