بہروز سبزواری سابقہ بہو کو کیا مشورہ دیتے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
پاکستانی معروف سینئر اداکار بہروز سبزاری نے سائرہ یوسف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ سائرہ یوسف آج بھی ہماری بیٹی ہے اور میں نے اسے ہمیشہ مشورہ دیا کہ وہ بھی شادی کرلے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار شہروز سبزواری کے والد بہروز سبزاری نے اپنی سابقہ بہو سائرہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ"سائرہ آج بھی ہماری بیٹی ہے، اگر چہ سائرہ اور شہروز کی کیمسٹری نہیں ملی لیکن یہ بات معنی نہیں رکھتی کیوں کہ ہم اس حوالے سے کچھ نہیں کرسکتے، یہ اللہ پاک کا کام ہے"۔ طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ "جتنے بھی لوگوں نے ہمیں ٹرول کیا وہ وقت ہمارے لیے ، شہروز اور سائرہ دونوں کے لیے بڑا سخت تھا، اگرچہ یہ ہمارا ذاتی مسئلہ تھا لیکن لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم بطور اسٹار ان کی جاگیر ہیں"۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی سائرہ کو خود سے الگ نہیں سمجھا اور نہ سمجھیں گے، میں نے کئی بار سائرہ کو کہا کہ تم بھی سیٹل ہوجاو، شادی کرلو میں تمہارے پیچھے کھڑا ہوں ، سائرہ ہماری بچی ہے اور سائرہ شہروز کی بیٹی نورے ہماری جان ہے"۔
واضح رہے کہ اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری 2020 میں شادی کی تھی اور انہوں نے اپنی طلاق کی تصدیق 29 فروری 2020 کو کی تھی۔بعدازاں شہروز نے ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے شادی کر لی تھی اور اب دونوں کی بھی ایک بیٹی ہے۔