ہماری ترجیح سیلاب متاثرین،اپوزیشن جلسہ جلسہ کھیلتی رہے،بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی اوروفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کی مرضی جلسہ جلسہ کھیلتی رہے اس وقت ہماری ترجیح سیلاب متاثرین ہیں،قدرتی آفات میں پورا ملک مل کر متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ان کے اپنے صوبے میں سیلاب ہے لیکن یہ جلسے جلسے کھیل رہے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری اس وقت اولین ترجیح سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہو کرانہیں امداد فراہم کرنا ہے۔ اپوزیشن کی مرضی ہے جلسہ جلسہ کھیلتی اور الیکشن کے مطالبات کرتی رہے، دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں دیکھی کہ اتنی بڑی قدرتی آفت ہو جس سے اتنے سارے لوگ اور علاقے متاثر ہوں اور اس وقت سیاست چلتی رہے، یہ افسوس کی بات ہے۔
سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے اور اس کے متعدد اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ سیلاب کے باعث صرف ایک شہر لاڑکانہ سے ہی 80 ہزارخاندان بے گھر ہوئے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کے ساتھ کھڑے ہونا اولین ترجیح ہے۔ اس کے بعد سیاست کرتے رہیں گے،سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے سب کو آگے بڑھنا ہو گا۔