نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں کی اہم ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف نے تمام ارکان اسمبلی اورلیگی رہنما وں کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام ایم پی ایز ،ایم این ایز، ورکرز اور لیڈران جو پاکستان یا بیرونِ ملک مقیم ہیں اپنی تمام تر توانائی سیلاب زدگان کی مدد کے لئیے مختص کر دیں۔ان کا کہناتھا کہ سیاست انتظار کر سکتی ہے،اس وقت ہماری اولین ترجیح مشکلات میں گھرے ہمارے بہن بھائی ہیں،جن کی تکالیف کے ازالے کیلئے ہمیں ہر ممکن اقدام کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک جماعت ملک کے خلاف سازش کررہی ہے:وزیر اعظم