وزیرخزانہ کا آئی ایم ایف سے رابطہ

Aug 27, 2022 | 18:14:PM

(24نیوز)کے پی کے وزیر خزانہ کی طرف سے لکھے گئے خط کے حوالے سے وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق کے پی کے وزیرخزانہ تیمورجھگڑا کے لکھے گئے خط کی وضاحت کی اور کہا کہ چاروں صوبوں اور وفاق نے تمام نکات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرا رکھی ہے، صوبے اور وفاق اپنے وعدے پر قائم ہیں ، آئی ایم ایف معاہدے پر ہر حال میں عمل درآمد ہوگا، آئی ایم ایف نے پاکستان کی وضاحت پر مثبت ردعمل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں کی اہم ہدایات جاری

مزیدخبریں