ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں،مزید 119افراد جاں بحق 

Aug 27, 2022 | 23:42:PM
سیلاب کی تباہ کاریاں
کیپشن: سیلاب کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 119 افراد جاں بحق اور 71 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے نقصانات سے متعلق این ڈی ایم اے نے تفصیلات جاری کردی ہیں ۔این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1033 ہو گئی ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخواہ 31 بلوچستان 4 گلگت بلتستان میں 6 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ71 افراد زخمی ہوئے ملک بھر میں 14 جون سے اب تک اموات کی کل 1033 ہوگئی جن میں 456 مرد 207 خواتین اور 348 بچے شامل ہیں
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک کل زخمیوں کی تعداد 1527 ہو گئی، سندھ زخمی افراد میں سرفہرست تعداد 1009 پہنچ گئی کے پی 282 پنجاب 105 بلوچستان میں 106 افراد زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں و سیلاب سے 662446 مکانات جزوی اور 287412 مکمل طور پر تباہ ہوئے ملک بھر میں 7 لاکھ 19 ہزار 558 مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے بلوچستان میں این 25 شاہراہ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے کوئٹہ سے کراچی کیلئے بند ہے این 70 لورالائی سے ڈیرہ غازی خان اورگلگت بلتستان میں نلتر،غذر ،شندور اور ششپر ویلی روڈ سیلاب کی وجہ سے بند ہیں سیلاب سے پنجاب میں شاہرہ این55 فاضل پورسے راجن پور بندہے بارشوں اور سیلاب کے باعث سندھ میں 2328 کلومیٹر جبکہ بلوچستان میں اب تک 1000 کلو میٹر سڑک حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا اہم بیان