(24 نیوز)سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اورژالہ باری سے صحرائی وادیوں میں پانی بھر گیا جبکہ شہری علاقوں میں شاہرائیں پانی میں ڈوب گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مدینہ منورہ ریجن کے متعدد علاقوںسمیت عیسر،جازان اور ابھا کے علاقوں میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ،بارش کے پانی سے جہاں صحرائی وادیاں زیر آب آگئیں وہیں شہری علاقوں میں بھی بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک متاثر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پر استعفیٰ کیلئے دباﺅ