(عظمت مجید) لاہورسمیت پنجاب بھر میں ڈینگی مچھرسے متاثرہ افراد میں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 18نئے افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر لاہور میں 28 ڈینگی سے متاثرہ مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں 19 جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں 9مریض زیر علاج ہیں۔
شالامار ہسپتال 1،شریف میڈیکل سٹی میں ڈینگی کے 2مریض زیرعلاج، فارو ق ہسپتال میں 1،سرگنگارام ہسپتال میں 1کنفرم ،4مشتبہ مریض زیرعلاج اور میو ہسپتال میں ڈینگی کا ایک کنفرم،3مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں: سرکاری افسران کیلئے فری یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ
نوازشریف یکی گیٹ 1،گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں ایک مریض زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر سے 1561 کے قریب ڈینگی لاروا برآمد ہوچکا ہے۔